(24نیوز)پاکستان کے بیرونی قرض اور سود کی ادائیگی میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں بیرونی قرض اور سود کی ادائیگیوں کے لئے 5 ارب ڈالرز سے زائد مختص کرنے کی تجویز ،غیر ملکی کمرشل بینکوں کو ادائیگیوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے،مالی سال کے 6ماہ میں غیر ملکی کمرشل بینکوں کو 47 فیصد قرض اور سود ادا کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی سے دسمبر تک غیر ملکی کمرشل بینکوں کو ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی،کمرشل بینکوں کو ایک ارب 43 کروڑ ڈالرز کا قرض واپس کیا گیا اس دوران کمرشل بینکوں کو 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کا سود بھی ادا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 6ماہ میں بیرونی قرض اور سود کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی ۔بیرونی قرض کی مد میں دو ارب 68 کروڑ ڈالرز کی ادائیگی جبکہ قرض پر سود کی مد میں 71 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ کرپشن کیس۔۔ اصل مجرموں کو بچایا جارہا ہے:خاقان عباسی