اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر رواں ماہ پاکستان آئینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وہ رواں ماہ 25 سے 27 مئی تک دو روز کے سرکاری دورے پر پاکستان اور بنگلادیش آئیں گے۔وولکن بوزکر نے اپنے ٹوئٹ میں دورۂ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب بھی کریں گے۔
1) I am pleased to announce that within the framework of the invitations I received, I will pay official visits to #Bangladesh & #Pakistan from 25 to 27 May.#UNGA75
— Volkan BOZKIR (@volkan_bozkir) May 17, 2021
???????? ???????? ????????
واضح رہے کہ وولکن بوزکر نے گزشتہ برس اگست میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، اپنے دورہ پاکستان میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی نے سیشن کورٹس کو بڑا اختیار دیدیا