کراچی میں مٹی کا طوفان۔ موسلادھار بارش شروع۔شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

May 18, 2021 | 18:18:PM

(24 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہواوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی جارہی ہے۔بلدیہ ٹاﺅن میں دیوار گرنے سے چار افراد زخمی جبکہ شیرشاہ میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان امڈ آیا، شہر کے کئی علاقے گرد آلود ہواوں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔سرجانی، نیوکراچی، یوسف گوٹھ، تیئسر ٹاون، خدا کی بستی، صدر، اورنگی ٹاون، قصبہ کالونی اور بلدیہ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ کراچی میں شدید گرمی کے بعد بادل چھا گئے، گرمی کازور ٹوٹ گیا۔
ادھر ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر میں گردآلود ہوائیں ایک گھنٹے تک چل سکتی ہیں۔بارش کے بعد کراچی کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، 925 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے. نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال، اسکیم 33، سرجانی ٹاون، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل، ایئرپورٹ، گڈاپ، اولڈ سٹی ایریا سائٹ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں مٹی کا طوفان..

مزیدخبریں