کس ضلع کی کتنی آبادی ہے؟ تفصیل دیکھئے

May 18, 2021 | 19:05:PM

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے مردم شماری 2017 کے حتمی نتائج جاری کردیئے، پاکستان کی کل آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ 84 ہزار 626 ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 10 کروڑ 60 لاکھ 18 ہزار 220 مردوں پر مشتمل ہے ،کل آبادی میں 10 کروڑ 13 لاکھ 44 ہزار 632 عورتیں ہیں جبکہ خواجہ سراؤں کی آبادی 21 ہزار 774 ہے ۔
رپورٹ کے مطابق دیہی آبادی 13 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار 789 افراد پر مشتمل ہے جبکہ شہری آبادی 7 کروڑ 56 لاکھ 70 ہزار 837 افراد پر مشتمل ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق 2017 کی مردم شماری میں آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 2.40 فیصد رہا ، شہری علاقوں میں آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 3.01 فیصد رہا ، دیہی علاقوں میں آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 2.07 فیصد رہا ، پاکستان میں اوسط فی گھرانہ حجم 6.39 ہے۔
 ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کی آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 ہے ،خیبرپختونخواہ کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 8 ہزار 920 ہے جبکہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 ہے، رپورٹ کے مطابق فاٹا کی آبادی 49 لاکھ 93 ہزار 44 ہے،اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ 3 ہزار 368 ہے ، اسلام آباد میں آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ سب سے زیادہ 4.90 فیصد رہا ، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 6.96 فیصد رہا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کی آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 2.13 فیصد رہا، سندھ کی آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 2.41 فیصد رہا جبکہ خیبر پختونخوا میں آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 2.89 فیصد رہا ، اسی طرح بلوچستان میں آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 3.37 فیصد رہا، فاٹا میں آبادی کا سالانہ اوسط گروتھ ریٹ 2.40 فیصد رہا ۔
رپورٹ کے مطابق ضلع کراچی سنٹرل کی آبادی 29 لاکھ 71 ہزار 382 ہے، ضلع کراچی ایسٹ کی آبادی 28 لاکھ 75 ہزار 315 ہے، ضلع کراچی جنوبی 17 لاکھ 69 ہزار 230 ہے ، ضلع کراچی غربی کی آبادی 39 لاکھ 7 ہزار 65 ہے ، ضلع کورنگی کی آبادی 25 لاکھ 77 ہزار 556 ہے ، ضلع ملیر کی آبادی 19 لاکھ 24 ہزار 346 ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق ضلع حیدرآباد کی آبادی 21 لاکھ 99 ہزار 928 ہے ، ضلع سکھر کی آبادی 14 لاکھ 88 ہزار 372 ہے ، ضلع لاڑکانہ کی آبادی 15 لاکھ 21 ہزار 786 ہے ،
ادارہ شماریات کے مطابق ضلع لاہور کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ 19 ہزار 985 ہے ، ضلع لاہور میں دیہی آبادی زیرو ہے ۔ضلع فیصل آباد کی آبادی 78 لاکھ 82 ہزار 444 ہے ، ضلع روالپنڈی کی آبادی 54 لاکھ 2 ہزار 380 ہے، ضلع گوجرانوالہ کی آبادی 50 لاکھ 11 ہزار 66 ہے ،ضلع سیالکوٹ کی آبادی 38 لاکھ 94 ہزار 938 ہے،ضلع رحیم یار خان کی آبادی 48 لاکھ 7 ہزار 762 ہے ،ضلع سرگودھا کی آبادی 36 لاکھ 96 ہزار 212 ہے،ضلع ملتان کی آبادی 47 لاکھ 46 ہزار 166 ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ضلع پشاور کی آبادی 42 لاکھ 67 ہزار 198 ہے ،ضلع مردان کی آبادی 23 لاکھ 73 ہزار 399 ہے،ضلع سوات کی آبادی 23 لاکھ 8 ہزار 624 ہے،ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی آبادی 16 لاکھ 25 ہزار 88 ہے،رپورٹ کے مطابق ضلع نوشہرہ کی آبادی 15 لاکھ 20 ہزار 995 ہے،ضلع کوئٹہ کی آبادی 22 لاکھ 69 ہزار 473 ہے،باجوڑ ایجنسی کی آبادی 10 لاکھ 90 ہزار 987 ہے ،خیبر ایجنسی کی آبادی 9 لاکھ 84 ہزار 246 ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کا پرویز الٰہی کیخلاف غیر قانونی بھرتی کیس کی انکوائری بند کرنے کا حکم

مزیدخبریں