قومی خوشحالی سروے کرنیوالے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی خوشحالی سروے کرنے والے اساتذہ کا معاوضہ بڑھا کر دوگناہ کردیا گیا،اب اساتذہ کو سروے مکمل کرنے پر 38000 روپے ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی خوشحالی سروے میں حصہ لینے والے اساتذہ کا معاوضہ بڑھا کر دوگناہ کردیا گیا۔اب اساتذہ کو ایک بلاک کا سروے کرنے پر 38000 روپے ملیں گے۔بلاک میں گھروں کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے زائد ہونے پر 20 ہزار روپے اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔قومی خوشحالی سروے میں لاہور سے 2 ہزار اساتذہ حصہ لے رہے ہیں۔
ڈی ای او وسیم سہیل بٹ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تحصیل سٹی میں سروےمکمل کیا جائے گا،اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے 11 سنٹرز کا انتخاب کرلیا گیا۔تربیت کا آغاز 19 مئی سے کیا جائے گا،تمام اساتذہ کو تین روزہ ٹریننگ دی جائے گی۔لاہور میں قومی خوشحالی سروے 30 جون تک مکمل کیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ پر اسرائیل کی بمباری جاری۔ اسلامی یونیورسٹی کی عمارت تباہ۔ شہادتیں 210 سے متجاوز