آئی جی پنجاب کا بہترین تفتیش کرنیوالے افسروں کے لئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اچھی تفتیش کرنیوالے افسران کو اب ملے گا انعام، آئی جی پنجاب انعام غنی نے بہترین تفتیشی افسران کو انعامات دینے کا اعلان کر دیا، ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے والوں کو بھی انعامات ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے بہتر تفتیش سے سنگین جرائم کے ملزمان کو سزا دلوانے والے افسران کو انعام دینے کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے انویسٹی گیشن افسران جن کی تفتیش کی وجہ سے مجرموں کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں، انہیں انعام دئیے جائیں۔آئی جی پنجاب نے پولیس افسروں سے کہا ہے کہ بہتر تفتیش کرکے ملزمان کو سزا دلوائیں اور انعام پائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے جن افسران کی تفتیش سے مجرموں کو موت، عمر قید یا کم از کم 3 سال کی سزا ہوئی انہیں اے کیٹگری میں انعام دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس (سی پی او ) میں اجلاس ہوا جس میں پولیس کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بارے احکامات جاری کئے گئے۔
دوران اجلاس آئی جی پنجاب نے کہا کہ سال2021-22 کوپولیس اسٹیشن کے سال کے طور پر منایا جائے گا، 444تھانوں کوسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا، ترقیاتی فنڈز تھانوں کی تعمیر آرائش پرصرف کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امتحان دینے والے طلبا کیلئے اچھی خبر