(24 نیوز)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر نوا ز شریف کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی اور ان کے خاندان کو کل سے نشانِ عبرت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،جو بد ترین فسطائیت ہے۔
تفصیلات کے مطا بق نواز شریف نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے گھرکا تقدس پامال کرنا ریاستی جبر کی ایک شرمناک مثال ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کو وقت کے فرعونوں نے اپنی رعونت سے کئی بار آزمایا مگر ہمیشہ ناکامی انکا مقدررہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ اوقاف نے آپریشن کرکے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرادیں، شامیانے اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان، کراکری بھی قبضے میں لے لیے تھے۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے آبائی گاوں مخدوم رشید میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی کاشادی ہال گرادیا اور اس کا تمام سامان بھی قبضہ میں لے لیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادا رے کھلیں گے یا بند ۔۔این سی او سی نے اہم فیصلہ کرلیا