جہانگیر ترین کا عشائیہ ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمدشروع

May 18, 2021 | 21:45:PM

 (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کے لیے رہنماوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق نجی ٹی وی نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کے لیے اب تک ایم این اے راجہ ریاض، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اسلم بھروانہ ترین ہاوس پہنچ گئے ہیں۔ عون چودھری، امین چودھری اور ایم پی اے نذیر چوہان بھی ترین ہاوس میں موجود ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع سے بتایا ہے کہ عشائیے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مزید نئے اراکین بھی شرکت کریں گے۔
یا د رہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سے گزشتہ ماہ بھی عشائیہ دیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین اور رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نوا ز شریف کا جا وید ہا شمی سے متعلق ٹو یٹر پر اہم اعلا ن

مزیدخبریں