راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن سیکنڈل۔۔چیئرمین نیب نے اجلاس طلب کرلیا

May 18, 2021 | 22:18:PM

(24 نیوز)چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کا اجلاس طلب کرلیا ۔نیب ایگزیکٹو بورڈ میں رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کا جائزہ لیا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی فائل منگوا لی ، چیئرمین نیب نے رنگ روڈ سکینڈل کی دونوں تحقیقاتی رپورٹس کی نقول منگوا لیں،اجلاس میں چیئرمین نیب کو رنگ روڈ سکینڈل پر بریفنگ دی جائے گی۔
 نیب اجلاس میں اجلاس میں انکوائریوں، تفتیش اور بدعنوانیوں کا جائزہ لیا جائے گااور بڑی سطح پر تفتیش کیلئے انکوائریوں کی منظوری دئیے جانے کا فیصلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی

مزیدخبریں