بچوں کی معصومیت کی مشہور ویڈیو جونیلامی کے بعد ا ب ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ ہوجائے گی

May 18, 2021 | 22:49:PM

(24 نیوز)اس ویڈیو میں موجود بچوں کی معصومیت اور شرارت نے سب کو متاثر کیا۔یہ ویڈیو ’چارلی بِٹ مائے فنگر‘ (چارلی نے میری انگلی کاٹ لی) کے نام سے مشہور ہوئی، جس نے اس ویڈیو میں موجود بچوں اور ان کے خاندان کو مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطا بق انٹرنیٹ کی دنیا ایسی دلچسپ جگہ ہے جہاں ایک بار کوئی چیز آجائے تو وہ کبھی ختم نہیں ہوسکتی، چاہے کتنے ہی سال کیوں نہ گزر جائیں، وہ پلٹ کر واپس ضرور آجاتی ہے۔اب اس ویڈیو کو بنانے والے اسے این ایف ٹی یعنی ڈیجیٹل طریقے سے نیلام کررہے ہیں۔
 ویڈیو کی 14 ویں سالگرہ کے موقع پر نیلام ہونے کے بعد اس کو یوٹیوب سے ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کردیا جائے گا جس کو اب تک 88 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔اس کے بعد کئی ٹیلی ویژن شوز میں ان دونوں بچوں کے والدین کو مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے اچانک بنائی گئی اس ویڈیو پر بات بھی کی۔

مگر اب یہ بچے کیسے نظر آتے ہیں وہ آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں جو گزشتہ سال کی ہے۔

ہیری اب 17 سال جبکہ چارلی 15 سال کا ہوچکا ہے، ان کے والد کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو یوٹیوب کی اب سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں 90ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوا ز شریف کا جا وید ہا شمی سے متعلق ٹو یٹر پر اہم اعلا ن

مزیدخبریں