پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی واپسی کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے اجلاس بلانے اور ایجنڈے پر مشاورت مکمل کرلی ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی اتحاد میں واپسی کا فیصلہ کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کی واپسی کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری ، سابق وزیراعظم نوازشریف، آفتاب احمد خان شیرپاو اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنماوں سے بھی مشاورت کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پارٹی سربراہان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس رواں ماہ کے آخر میں بلانے پر اتفاق کیا ہے، اس حوالے سے تاریخ کا اعلان مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لانگ مارچ سمیت پیپلزپارٹی کی واپسی پر مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آئی جی پنجاب کا بہترین تفتیش کرنیوالے افسروں کے لئے بڑا اعلان