ماہرین کا حمزہ شہباز کو استعفیٰ سے متعلق بڑا مشورہ

May 18, 2022 | 09:30:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کر گیا ،  آئینی و قانونی ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو فوری طور پر اپنے منصب سے استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ذرائع نے بتایا  کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو آئینی و قانونی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ فوری طور پر اپنے منصب سے استعفیٰ نہ دیں، پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی آنے دیں پھر فیصلہ کریں۔

قانونی ماہرین کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں لیکن قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالتے ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد آجائے گی، وزیراعلی ٰکے خلاف اعتماد کے ووٹ یا عدالتی فیصلے پر عمل کرنے میں وقت درکار ہو گا۔

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کے فوری بعد بلائی گئی پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی حالانکہ اس سے خطاب کے لیے وہ بطور خاص مری سے لاہور پہنچے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:    50سالہ رکن پارلیمنٹ زیادتی کے الزام میں گرفتار
 

مزیدخبریں