(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ٹی وی اسٹار چیتھانہ راج پرائیویٹ ہسپتال میں کاسمیٹکس سرجری کے عمل کے دوران ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ ٹی وی اسٹار چیتھانہ راج ایک نجی اسپتال میں اپنے جسم کی اضافی چربی کم کروانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروا رہی تھیں۔اطلاعات کے مطابق اُنہیں 17 مئی کو سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور کہا جارہا ہے کہ سرجری کے بعد اداکارہ کے پھیپھڑوں میں گندگی جمع ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں سانس لینے میں دشواری پیدا ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پھیپھڑوں میں سانس لینے کی دشواری کے بعد اُنہیں دل کا دورہ پڑا جبکہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ سرجری ہسپتال کے آئی سی یو میں کی گئی تھی جس میں مطلوبہ سہولیات کا فقدان تھا۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چیتھانہ راج نے بظاہر طریقہ کار سے گزرنے سے پہلے اپنے والدین کو مطلع نہیں کیا تھا اور رضامندی کا فارم اداکارہ کے دوست نے بھرا تھا۔
دوسری جانب چیتھانہ کے والدین اس صورت حال کے بارے میں قانونی مشورہ حاصل کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی بیٹی کی اچانک موت واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرین کا حمزہ شہباز کو استعفیٰ سے متعلق بڑا مشورہ