موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی چل سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بعض علاقوں میں رات گئے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، سبی اور نواب شاہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ اور دادو میں 46، حیدر آباد، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 45، سکھر میں 44، بنوں اور ملتان میں 43، لاہور میں 42، کراچی میں 41، اسلام آباد میں 40، پشاور میں 37، کوئٹہ میں 33، گلگت میں 25 اور لیپہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہیٹ ویو کا خطرہ ۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے بڑا فیصلہ