سندھ کی اہم شخصیت عہدے سے فارغ

May 18, 2022 | 11:30:AM

 (24 نیوز)آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا  کر کامران فضل کو قائم مقام آئی جی مقررکردیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے آج جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق احمد مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔قائم مقام آئی جی سندھ ڈاکٹر کامران فضل14جولائی2022  کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آندھی کیساتھ ساتھ بارش بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ذرائع کے مطابق سینئر پولیس افسر محسن بٹ کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی۔ڈالر بلندیوں کو چھو گیا

مزیدخبریں