(مانیٹرنگ ڈیسک) آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر سپریم کورٹ کی رائے آنے کے بعد مسلم لیگ ق نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق ) نے پنجاب میں وزرات اعلیٰ کا انتخاب چیلنج کرنے کیلئے اپنے وکلاء کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی، مسلم لیگ ق کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی تحریری رائے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔
ایڈووکیٹ صفدر شاہین کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بعد پرانی کابینہ بحال ہو گئی ہے، حمزہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے احکامات بھی کالعدم ہو ں گے۔
ق لیگ کے وکیل نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے کی تصدیق شدہ نقل وصول کرنے کے بعد جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آندھی کیساتھ ساتھ بارش بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
واضح رہے کہ گزشتہ روز منحرف اراکین پارلیمنٹ سے متعلق آرٹیکل 63 اےکی تشریح کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے رائے دے دی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کی درخواستیں خارج کردیں اور پی ٹی آئی منحرف ارکان تاحیات نا اہلی سے بچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی۔ڈالر بلندیوں کو چھو گیا