صارفین اب ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپ چھوڑ سکیں گے!

May 18, 2022 | 15:14:PM

(24 نیوز)واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئے نئے فیچر  میں صارفین خفیہ طور پر ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپ چھوڑسکیں گے۔

نئے فیچر کے ساتھ، جب کوئی صارف گروپ چھوڑتا ہے تو صرف گروپ ایڈمنز کو اطلاع دی جائے گی اور گروپ کے دوسرے صارفین کو الرٹ نہیں کیا جائے گا۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) کے مطابق فیچر فی الحال ترقی کے مراحل میں ہے اور ایپ کے مستقبل میں اپ ڈیٹ کے لیے آئے گا۔ 

جب آپ کسی گروپ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو واٹس ایپ کے سب سے مایوس کن پہلوؤں میں سے ایک یہ ہوتا ہے کہ گروپ کے دیگر افراد کو آپ کے گروپ چھوڑنے کی اطلاع مل جاتی ہے۔یہ مسئلہ صرف واٹس ایپ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دیگر فوری میسجنگ ایپس پر بھی نظر آتا ہے۔ تاہم، یہ جلد ہی بدل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نئی مشکل۔ق لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا

واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو احتیاط کے ساتھ ناپسندیدہ گروپس سے باہر نکلنے کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی مشکلات ۔وزیراعظم نے بڑی پابندی لگا دی

مزیدخبریں