پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم ۔حمزہ  شہباز  وزارت اعلیٰ  بچا  پائیں گے یا  نہیں؟ اہم خبر سامنےآگئی

May 18, 2022 | 15:16:PM
حمزہ  شہباز  اپنی  کرسی  بچا  پائیں  گے یا  نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی ہے۔
کیپشن: پنجاب اسمبلی اور حمزہ  شہباز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) حمزہ  شہباز  اپنی  کرسی  بچا  پائیں  گے یا  نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں عدد تعداد 183 ہے،منحرف ارکان 25 ہیں۔تحریک انصاف کے منحرف ارکان نکال کر باقی 158 ارکان کی اکثریت رہے جائے گی جبکہ ڈپٹی اسپیکر گروپ کے ارکان منحرف ہونے سے پی ٹی آئی اکثریت میں مزید کمی متوقع ہے۔تحریک انصاف کے اتحادی ق لیگ کے ارکان کی عدد اکثریت 10 ملا کر 168 ارکان کی اکثریت ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر شپ سے بر طرفی۔عمر سرفراز چیمہ نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا

 اس کے علاوہ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں 166 عددی تعداد ہے جبکہ چار منحرف ارکان ہیں۔ن لیگ کے منحرف ارکان جانے کے بعد اسمبلی میں عدددی تعدد 162 رہی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کے سات ارکان جن میں ایک منحرف ہے مل ن لیگ کی تعداد 168 ہو جاتی ہےجبکہ چار آزاد میں سے تین ارکان کی اکثریت مسلم لیگ ن کو  حاصل ہے۔ راہ حق پارٹی کے رکن اسمبلی معاویہ اعظم طارق کی بھی مسلم لیگ (ن) کو حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہبازحلف برداری ۔لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آ گئی

اس صورتحال میں پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری ہوتا نظر آ رہا ہے۔