اداکارہ مشی خان بھی عامر لیاقت کیخلاف بول پڑھیں

May 18, 2022 | 15:49:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو غرور نے ڈبویا ہے۔

پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں انہیں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 مشی خان نے  کہا ہے کہ’یہ عامر لیاقت حسین جو ہر روز کیمرہ آن کرکے اپنی ناکام ترین اداکاری شروع کردیتے ہیں کبھی رونا رورہے ہوتے ہیں، کبھی کہہ رہے ہوتے ہیں کہ میں پاکستان چھوڑ کر جارہا ہوں تو بھئی کب جارہے ہیں؟‘ اداکارہ نے عامر لیاقت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ’اگر آپ کو ٹکٹ کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم سب مل کر آپ کا ون وے ٹکٹ کرواتے ہیں تاکہ آپ ملک سے باہر جاکر سکون کریں اور اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔‘

 اداکارہ نے مزید کہا کہ’آپ کا جو غرور ہے ناں، اس نے آپ کو ڈبو دیا ہے اور مکافاتِ عمل بھی ہے۔‘ آپ نے عامر لیاقت حسین کو یاد دلایا کہ’ آپ نے مرحوم جنید جمشید کی والدہ کے لیے جو کچھ آن ایئر کہا تھا میں نے وہ سنا تھا اور وہ سن کر میں دنگ رہ گئی۔‘’وہ تو جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے کہ انہوں نے سب سن کر صرف اتنا کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو یہ سب سن کر بہت زیادہ دکھ پہنچا ہے اور اس کے بعد ان کی وفات ہوگئی۔‘

 مشی خان نے مزید کہا کہ’ خدا نہ کرے اگر آپ میری والدہ کے لیے یہ کہتے تو میں  آپ کی آکر طبیعت صاف کرکے آپ کا منہ توڑ دیتی۔‘

یہ بھی پڑھیں:صارفین اب ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپ چھوڑ سکیں گے!

 اداکارہ نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ’غرور کا سر نیچا ہی ہوتا ہے، اپنا علاج کروائیں اور یہاں سے جلد از جلد چلے جائیں کیونکہ اب یہاں آپ کی ایک دھیلے برابر بھی عزت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نئی مشکل۔ق لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا

مزیدخبریں