ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کا کپور خاندان سےمتعلق بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ممتاز عسکری نے کپور خاندان کے بارے میں ایک بڑا انکشاف بھی کیا، انہوں نے بتایا کہ ‘کپور خاندان کی بہوؤں کے فلموں میں کام کرنے پر بہت سختی ہے’۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز عسکری نے کہا ہے کہ میں شمی سے بےحد محبت کرتی تھی مگر مجبوری کے تحت ان سے راہیں جُدا کرنی پڑیں،میرے لیےاس وقت شادی کرنے کا فیصلہ قبل از وقت تھا۔ممتاز عسکری عرف ممتاز شِمی نے اپنے اور شمی کپور کے درمیان اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے بات کی ہے۔
سابقہ اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں صرف 17 سال کی عمر میں دل ٹوٹنے جیسے بڑے غم سے گزرنا پڑا اور اس کی وجہ ان کا شمی کپور سے دور ہونا تھی۔ اداکارہ نے کہا میں ان سے بے پناہ محبت کرتی تھی اور مجھے یقین ہے کہ شمّی جی بھی مجھ سے بہت پیار کرتے تھے، مجھے دکھ ہوا کہ میں ان سے شادی نہیں کرسکی، میں صرف 17 سال کی تھی اور وہ مجھ سے 18 سال بڑے تھے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خود کو ثابت کرنا چاہتی تھی اور ہم خوشگوار طریقے سے ایک دوسرے سے الگ ہوئے تھے شمّی کپور نے میرا دل دُکھانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔اُنہوں نے شمی کپور کے مزاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’وہ مجھ سے بہت پیار سے پیش آتے تھے، لیکن آپ تقدیر کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
اُنہوں نے کہا کہ’سچ کہوں تو اگر میری شمّی کپور سے شادی ہو جاتی تو میں اداکاری نہیں کرسکتی تھی اور پھر میرے دل میں ایک پچھتاوا رہ جاتا کہ میں اداکاری کرنا چاہتی تھی یا زندگی میں کچھ حاصل کرنا چاہتی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کپور خاندان کی بہوؤں کا فلموں میں کام کرنا پسند نہیں کیا جاتا اور اس بارے میں بہت سختی ہے ، جب کہ مجھے خود کو ثابت کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بوئنگ طیارہ کیسے تباہ ہوا تھا؟تحقیقاتی رپورٹ میں خوفناک انکشاف