امریکہ نے ہم پر  لٹیروں کو  مسلط کیا۔ مستردکرتےہیں:عمران خان

May 18, 2022 | 16:40:PM

( 24نیوز )  چیئرمین  تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان  نے کہا کہ امریکہ نے ہم پر چور ، لٹیروں کو  مسلط کیا ، ہم چوروں،لٹیروں کومستردکرتےہیں،حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلانےساتھ دیناہے  پاکستان  کوخودمختاراورغیرت مندقوم بناناہے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ  ملکی تاریخ ہےجب تک وکلاشامل نہ ہوں تحریک کامیاب نہیں ہوتی،تحریک پاکستان کو وکلاء نےکامیاب کرایاتھا،   جمعہ کوملتان جلسےمیں اسلام آبادکی کال دوں گا، تمام وکلانےمیرےساتھ اسلام آبادجاناہے۔

مزیدخبریں