وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

May 18, 2022 | 16:58:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، تحریک عدم اعتماد پر 14 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں،تحریک عدم اعتماد سابق وزیراعلیٰ جام کمال، سردار یار محمد رند، اے این پی کے اصغر خان اچکزئی نے جمع کرائی۔
وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد جام کمال نے سردار یار محمد رند و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ حالات بہترین کی طرف جائیں،بلوچستان کے حالات بہتر ہونے کی بجائے ابتر ہوتے گئے،آج ضرورت محسوس کی گئی ہے قدوس کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے۔
سابق وزیراعلیٰ جام کمال نے کہاکہ پہلے دن سے میرے حامی گروپ میرے ساتھ تھے،پی ڈی ایم جماعتوں نے قدوس کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کا وعدہ کیاہے،آج وقت آگیا ہے کہ پی ڈی ایم قدوس کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر وعدہ وفا کرے۔
جام کمال نے کہاکہ آج دوستوں کی مشاورت سے تحریک عدم اعتماد پیش کررہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ جب پارٹی خرابی کی طرف جارہی تھی تو میں نے استعفیٰ دیا،انشا اللہ پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینگے۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین اب ناپسندیدہ واٹس ایپ گروپ چھوڑ سکیں گے!

سردار یار محمد رند نے کہاکہ جام کمال سے بھی میرے اختلافات تھے،قدوس کے آنے پر لگا کہ جام کمال فرشتہ ہے۔ان کا کہناتھا کہ مطلوبہ اراکین کی تعداد پوری ہوگئی ہے انشاءاللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوں گی۔تمام جماعتیں مشاورت کرکے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کریں گی۔  

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کو خطرہ۔ 47 اعلیٰ افسروں کے تبادلے

مزیدخبریں