گاڑیاں خریدنے والے شہریوں کیلئے اہم خبر

May 18, 2022 | 17:46:PM

   (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے متعدد درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کر دی ہے, ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں سو فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

 تفصیلات کےمطابق متعدد درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کردی گئی،ٹائلوں پر ڈیوٹی کی شرح پچاس فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی گئی،درآمدی مشینری پر ڈیوٹی میں دس فیصد اور گھریلو استعمال کی اشیاء پر ڈیوٹی میں پچاس فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی۔  بجلی بنانے کے کارخانوں کے لئے درآمد ہونے والی مشینری پر ڈیوٹی میں تیس فی صد اضافے کا امکان ہے جبکہ درآمدی سٹیل اور سٹیل کے مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح میں دس فی صد اضافی کی تجویز دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ۔ تیاری مکمل

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1000 سی سی سے بڑی گاڑی پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 100 فیصد اضافے کی تجویز دیدی۔ نئی تجاویز میں سرامکس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں 40 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کو خطرہ۔ 47 اعلیٰ افسروں کے تبادلے

مزیدخبریں