وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔
بلاول بھٹو اوربلنکن کی ملاقات اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرزکی عمارت میں ہوئی۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ بلاول کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، امریکا اس سے بھی بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہے جسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ شدید ہوچکا ہے، اس سے مزید 40 ملین لوگ فوڈ سکیورٹی کے مسائل کا شکار ہوئے، فوڈ سکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہم اکھٹے ہورہے ہیں، اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی کوششوں میں پاکستان کی شمولیت پرشگرگزارہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ دوطرفہ معاشی اورتجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور علاقائی سکیورٹی پرتوجہ مرکوز ہے۔
دوسری جانب ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وسیع البنیاد اور کثیر جہتی پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع