(24 نیوز)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پر ازخودنوٹس لے لیا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ ازخودنوٹس کی سماعت آج کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق افسران کو تبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ پر ازخودنوٹس لیاگیا،جج نے نوٹ میں لکھا کریمنلز معاملات میں حکومتی عہدوں پر موجود لوگ مداخلت کررہے ہیں ،خدشہ ہے کہ اس مداخلت سے پراسیکیوشن کے معاملات پراثرانداز ہو اجا سکتا ہے،ٹمپرنگ اورشہادتیں غائب ہونے کا خدشہ ہے ۔
جج کے نوٹ میں مزید کہا گیاکہ ایسے اقدامات اور میڈیا رپورٹس کریمنلز جسٹس سسٹم کی اہمیت کم کرنے کی کوشش ہے ،اس سے ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی اور عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے ۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے میڈیا رپورٹس اور جج سپریم کورٹ کے نوٹ پر ازخودنوٹس لیا،اعلامیہ سپریم کورٹ کے مطابق پراسیکیوشن برانچ کے افسران کے تبادلے اور تفتیش سے ہٹانے کے اقدامات کی خبریں ہیں،ایسے حکومتی اقدامات سے عوام کا فوجداری نظام عدل پر اعتماد مجروح ہو گا،موجودہ حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے پراسیکیوشن معاملات میں مداخلت کا تاثر ہے ۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال ازخودنوٹس کی سماعت آج دن ایک بجے کرینگے،نوٹ میں مزید کہاگیاہے کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی آزادی موجودہ حکومتی شخصیات کیخلاف تحقیقات میں متاثر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں، آرمی چیف