صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی کا کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ 

May 18, 2022 | 22:49:PM

(24نیوز)پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی سیاسی بحران پیدا ہونے لگا، قدوس بزنجو حکومت کو تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد پہلا دھچکالگ گیا۔
بلوچستان کابینہ کے صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی نے کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، طارق مگسی ذرائع کاکہناہے کہ تحریک عدم اعتمادپر دستخط کئے ، اس لئے کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتا ،قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق مگسی نے قائم مقام گورنر جان جمالی کو آگاہ کردیا،طارق مگسی ذرائع کاکہناہے کہ کل دوپہر قائم مقام گورنر کو استعفیٰ پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سے سردار اختر حسن گورچانی کی بیٹے کیساتھ ملاقات، پیپلزپارٹی میں شامل

مزیدخبریں