وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی نے رابطہ نہیں کیا،سردار اختر مینگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی نے رابطہ نہیں کیا،تحریک پیش کرنے والوں کے پاس شاید مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔
سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کا مزید کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں،ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،جمعیت ہماری اتحادی ہے اس کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔
سردار اختر مینگل کامزید کہناتھا کہ باپ پارٹی کے کل چار سے پانچ ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہیں،جام کمال باپ پارٹی پہلے خود تو متحد کریں۔
یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری سے سردار اختر حسن گورچانی کی بیٹے کیساتھ ملاقات، پیپلزپارٹی میں شامل