(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے وزرا کو کابینہ سے فارغ کردیا گیا،تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے مشیر اور پارلیمانی سیکرٹری کو بھی فارغ کردیاگیا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایڈوائس جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا میں بی اے پی کے نوابزادہ طارق مگسی، مٹھا خان شامل ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے مبین خان خلجی، مشیر نعمت اللہ زہری بھی کابینہ سے فارغ ہو گئے، اے این پی کے ملک نعیم بازئی بھی کابینہ سے ہٹا دیئے گئے،پارلیمانی سیکرٹری شاہینہ کاکڑ کو بھی کابینہ سے فارغ کردیاگیا،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی کا کابینہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ