یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یاسمین ڈار کیخلاف کسی نے ووٹ نہیں ڈالا،ہر کسی کی حمایت حاصل تھی جس کے بعد یاسمین ڈار کو مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب کرلیا گیا، میئر کا حلف اٹھانے کے بعد یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر میں دوسروں کو بااختیار بنائیں گی۔
Today, I have been elected to the role of @lordmayorofMCR. Being the first female Asian & Muslim Lord Mayor of the city is a historic achievement but one that I determined to succeed at. I will be helped by Majid who will be consort & my daughter Amina, who will be lady mayoress. pic.twitter.com/3vHA4zRIUv
— Yasmine Dar (@Yasmine_Dar) May 17, 2023
کونسلر اختر زمان بولٹن سٹی کونسل کے ڈپٹی لیڈر، کونسلر راجہ محمد ایوب خان میئر آف بولٹن کونسلر اور حاجی محمد فیاض نے میئر کا حلف اٹھالیا۔
کونسلر اختر زمان کا تعلق ضلع گجرات سے ہے اور کونسلر ایوب خان کا تعلق آزاد کشمیر ضلع کوٹلہ سے ہیں۔