خوفناک سمندری طوفان ’موچا‘: ہلاکتوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) طاقتور ترین سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی۔ میانمار حکومت کے مطابق 400 افراد ہلاک ہوچکے، درجنوں لاپتہ ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
طاقتور ترین سائیکلون موچا اتوار کو میانمار کی ساحلی پٹی سے ٹکرایا، سینکڑوں گھر اور مہاجرین کیمپ ملیا میٹ ہوگئے، درخت اکھڑ گئے، بجلی اور ٹیلیفون کے پول گر گئے، مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
Cyclone Mocha made landfall on the weekend in Myanmar, destroying homes and killing hundreds of people https://t.co/oBF0hv9OfQ pic.twitter.com/Ze3jGbBWar
— Reuters (@Reuters) May 17, 2023
یہ بھی پڑھیے: روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر حملہ، پیٹریاٹ میزائل سسٹم متاثر
رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے باعث ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے، سب سے زیادہ متاثر روہنگیا مسلمانوں کی ریاست رخائن ہوئی، ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
میانمار حکومت کے مطابق اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔