کبھی تکبر، رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کانشان بنے بیٹھے ہو: مریم نواز کا عمران خان پر طنز

May 18, 2023 | 10:55:AM
 کبھی تکبر، رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کانشان بنے بیٹھے ہو: مریم نواز کا عمران خان پر طنز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی تکبر، رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شرپسندوں کے خلاف ہونے والی موجودہ کارروائی کو سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کہنے والا بے ایمان ہے، پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی جس کو غلط وجوہات کی بنا پر وجود میں لایا گیا، یہ صرف تشدد، بدتمیزی اور تباہی کے علاوہ کسی چیز کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔ جو بھی موجودہ قانونی کارروائی کو کریک ڈاؤن جیسا دکھانا چاہتا ہے وہ بے ایمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نیب میں طلبی، وکلاء نے پیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو بغیر کسی روک ٹوک کے سیاسی جماعت کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی، اسی بغیر روک ٹوک کے کام کرنے دینے کا نتیجہ 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقع ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتےہوئے انہوں نےکہا کہ کبھی تم تکبر، رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے آج عبرت کا نشان ہو، نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزامات لگائے اور تکالیف پہنچائی، یہ گرہیں جو تم نے لگائی تھیں تمہیں ہی ان کو اب دانتوں سے کھولنا پڑ رہا ہے۔