عمران خان اور بشریٰ بی بی طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)برٹش نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی غیرقانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جوابات بھی طلب کئے تھےاور انہیں کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی تھی،نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔
نیب راولپنڈی نے عمران خان کو صبح 10 بجے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیاتھا اور19 کروڑ پاؤنڈ کے فریزنگ آرڈرز، القادریونیورسٹی کو ملنے والے تمام عطیات اور ٹرسٹ کو عطیات دینے والوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔
احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ اورملزمان کی کمپنی کےدرمیان ٹرسٹ ڈیڈ کےعلاوہ برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی
خیال رہے کہ عمران خان کے وکلاء نے عمران خان کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے موصول ہونے والے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے وکلاء نے ان کو ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے ہی ذریعے نیب کو 20 نکاتی جواب اور دستاویزات فراہم کیا جائے۔