(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا، خاتون کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے پوچھا کہ آئی جی صاحب آپ کی حدود میں کیا ہورہا ہے قانون سے واقف ہیں یا نہیں؟۔ آئی جی اسلام آباد نے جوا دیا کہ ہماری اطلاع کے مطابق یہ خاتون اور ان کا شوہر جی ایچ کیو حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ کون سی سورس انفارمیشن ہے آپ کے پاس دکھائیں؟، ڈی سی صاحب کو فوری بلائیں، 5 منٹ میں پیش نہ ہوئے تو مسئلہ ہوگا، جو کچھ آپ دکھا رہے ہیں اس میں تو خاتون کیخلاف کچھ نہیں ہے،جسٹس ارباب کا کہنا تھا کہ ایک چیز یاد رکھیں ہماری عدالت سے رہائی کے بعد کسی کو گرفتار کیا گیا تو بہت مسئلہ ہوگا، کیا سورس انفارمیشن کی بنیاد پر سولہ ایم پی او لگایا جا سکتا ہے؟ہمارے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہونگے،آپ قانونی کارروائی کریں لیکن یہ کیا کہ آپ نے گھریلو خاتون کو ہی گرفتار کرلیا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نےشہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنےاحکامات جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کامیابی پاکستان کی ناکامی ہے,پی ٹی آئی میں نئی پارٹی تیار؟