(24نیوز) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کیسے اپنے گارڈ کے ساتھ مل کر 2 لڑکیوں پر تشدد کر رہی ہے اور گالیاں نکال رہی ہیں۔
پاکستان میں ہر کوئی خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے لگا ہے جس کا پاس پاور آجائے اسے لگتا ہے جو دل میں آئے وہ کر سکتا ہے۔
ایک اور واقعہ پاکستان بحریہ ٹاؤن لاہور میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے جو اپنے گارڈ کے ساتھ مل کر 2 لڑکیوں پر تشدد کر رہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون کا رویہ دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیسے ان سے بد تمیزی کر رہی ہے اور ان کی فیملی کو بھی گالیاں نکال رہی ہے۔
یہ دونوں بہنیں جن کا نام فزا اور اقصیٰ ہے۔ دونوں کے مطابق وہ اپنی لین میں جا رہی تھی کہ ان خاتون نے ان کی لین میں آنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ایکسڈںٹ بھی ہو سکتا تھا۔
دوسری طرف سے آنے والی خاتون کا ان کے ساتھ جملوں کا تبادلہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے ان لڑکیوں کو گالیاں نکالیں اور اپنے گارڈ سے انہیں مارنے کیلئے کہا۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ اور خاتون کیسے لڑکیوں پر بےدردی سے گاڑی میں گھس کر ان پر تشدد کر رہے ہیں اور گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکال رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کبھی تکبر، رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کانشان بنے بیٹھے ہو: مریم نواز کا عمران خان پر طنز
بحریہ ٹاؤن کا عملہ وہاں کھڑا تماشہ دیکھتا رہا۔ بعد میں یہ مسلہ بحریہ ٹاؤن آفس میں لے جا کر ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کر دیکھ کر غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس پر سخت ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا جا رہاہے۔