کانز فلم فیسٹیول2023، جانی ڈیپ کانز بہترین فلم پرفارمنس سراہنے پر آبدیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کانز فلم فیسٹیول 2023 میں جانی ڈیپ اپنی پرفارمنس کیلئے اسٹینڈنگ اویشن ملنے پر آبدیدہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار جونی ڈیپ کی اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف طویل عرصے تک قانونی جنگ کے بعد پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی اور بڑی سکرین پر اپنی نئی فلم "جین ڈوبیری "سے واپسی کی ہے۔
7-minutes standing ovation at #Cannes2023 for this incredible cast and their work ????
— IFOD (@ifod_net) May 16, 2023
JEANNE DU BARRY is now in cinemas in France, Belgium, Luxembourg and Switzerland. #JeanneduBarry #JohnnyDepp #Maiwenn #FestivaldeCannes pic.twitter.com/oi2HD73kpc
جانی ڈیپ کی فلم کو فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں پریمئیر کیلئے پیش کیا گیا جس نے فلم بینوں کو خوب متاثر کیا۔ جانی ڈیپ نے ہاتھ جوڑ کر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ہالی ووڈ سٹار کے کانز فیسٹیول میں خوب چرچے رہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
Johnny Depp is teary-eyed as "Jeanne du Barry" receives a seven-minute standing ovation following its premiere at #Cannes2023. https://t.co/vCSwNkhYVL pic.twitter.com/NAigHMBwny
— Variety (@Variety) May 16, 2023
کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد ہر سال روایتی طور پر مئی کے وسط میں ہوتا ہے، اس بار 76ویں فلم فیسٹیول کا آغاز فرانس میں 16 مئی سے ہوا ہے جو 27 مئی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن لاہور واقعہ: خاتون کا گارڈ کے ساتھ مل کر دو لڑکیوں پر تشدد،ویڈیو سامنے آگئی
یاد رہے کہ ڈیپ کی فلم "جین ڈو بیری" کو فرانس، بیلجیم، لکسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ کے سینما گھروں میں ریلیز کردیا گیا جبکہ جلد اسے دنیا بھر کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔