خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل سٹاف ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار

May 18, 2023 | 12:03:PM
خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل سٹاف ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم بلال شعیب
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں ایک بڑی کارروائی کے دوران خود کو سپریم کورٹ کے جج کا پرسنل سٹاف ظاہر کرنیوالے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے خود کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظاہر کرتے ہوئے شہری کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دیکر 21 لاکھ روپے وصول کیے۔

مزید معلومات کے مطابق ملزم نے پاکستان لٹریسی کونسل کے نام پر جعلی ادارہ بنایا ہوا تھا اور متعدد شہریوں سے جعلی ادارے میں ملازمت کے نام پر پیسے وصول کیے ہوئے تھے۔ ملزم نے جعلی سکالرشپ بھی متعارف کروائی ہوئی تھی جس بناء پر طلباء سے بھی پیسے وصول کیے۔

ملزم کے قبضے سے پمفلٹس، ڈائریز، فائلیں اور متعدد مہریں برآمد کر لی گئی ہیں۔ اسکے علاوہ ملزم کے قبضے سے فلیگ اور متعدد جعلی سروس بکس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم بلال شعیب کے قبضے سے ڈومیسائل اور جعلی سکالرشپ فارم بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم ملازمت کے اشتھارات انٹرنیٹ اور پنجاب کے مختلف مقامی اخباروں میں دیتا تھا اور واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کرکے پیسے وصول کرتا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے مطایق ملزم نے پورے پاکستان میں مختلف شہریوں سے رقم وصول کیا اور مختلف اداروں کے سربراہ کے طور پر بھی خود کو ظاہر کرتا تھا۔

ملزم بلال شعیب کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے جس کیخلاف راولپنڈی کے تھانوں میں بھی رپورٹ درج تھیں۔

بلال شعیب گزشتہ ایک سال سے روپوش تھا جس کی گرفتاری خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔