سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد سپریم کورٹ نے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت منظور کی،مولانا ہدایت قتل، اقدام قتل اور تشدد پر اکسانے کے مقدمے میں جنوری سے قید ہیں۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت پرعدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی دہلیز پر ہمیں انصاف ملا جس پر عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم