(عابد چوہدری) زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی،حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں صرف دو گھنٹے باقی،تاحال کوئی گرفتاری نہ دی گئی،ممکنہ آپریشن کے پیش نظر زمان پارک آنے جانے والے تمام راستے سیل کر دئے گئے۔
زمان پارک میں 40سے50مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی،حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونےمیں صرف 2 گھنٹے باقی، پولیس کی منصوبہ بندی سےبڑےپیمانےپرکارروائی کےامکانات واضح ہونےلگے ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سےتاحال کوئی گرفتاری نہیں دی گئی، الٹی میٹم ختم ہوتےہی زمان پارک میں آپریشن کیا جائےگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، زمان پارک آنےجانےوالےتمام راستے دوبارہ سیل کردیئے گئے ہیں، مال روڈسےدھرم پورہ تک بیرئیرز اور کنٹینرلگا کر کینال روڈبندکردیا گیا، مغلپورہ سے دھرم پورہ اور مال تک کینال روڈٹریفک کے لئے بند ہے ، راستے بند ہونے سےملحقہ شاہراہوں سے آنے جانے والے شہری اذیت سے دوچار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخواء:9 مئی کو سرکاری املاک کے نقصان کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
ذرائع کا کہنا ہےکہ اینٹی رائٹ اہلکاروں کی بڑی تعداد مال روڈاوردھرم پورہ تعینات ہے، پی ٹی آئی کیجانب سےدہشتگردوں کی گرفتاریاں نہ دینےپرآپریشن کیاجائے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے تحریک انصاف کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں چھپے ہوئے ہیں، حکومت کے حوالے کئے جائیں ورنہ قانون کے تحت کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹس کا کیس, اعظم سواتی کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہےعمران خان کےلیےملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ حملوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔