آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 23 مئی تک توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت ہوئی،عثمان بزدار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عثمان بزدار کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عثمان بزدار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،عثمان بزدار کی حالت خراب ہے حاضری معافی دی جائے،حالات کی پریشانی کی وجہ سے عثمان بزدار دل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا مولانا ہدایت الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم