(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جس کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام زیرِ حراست رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم
مزید براں عدالت نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے وکلاء کو ضلع کے حساب سے یہ فہرستیں پیش کرنے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ جسٹس انوارالحق پنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم پیش کیا جبکہ کیس کی دوبارہ سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔