پاکستانی فاسٹ بالر زمان خان انگلش کاؤنٹی کھیلنے برطانیہ روانہ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان تیز گیند باز زمان خان انگلش کاؤنٹی کھیلنے کیلئے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بالر زمان خان انگلش کاؤنٹی کھیلنے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ زمان خان انگلش کاؤنٹی میں ڈربی شائر کی نمائندگی کریں گے۔ اکیس سالہ فاسٹ بالر سمر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کریں گے۔
آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کا لوگو جاری کر دیا
واضح رہے کہ ڈربی شائر کے کوچ مکی آرتھر نے زمان خان کی اپنی ٹیم میں شمولیت سے متعلق کہا تھا کہ پاکستانی نوجوان ایک ٹیلنٹیڈ گیند باز ہیں ان کی ڈربی شائر میں شمولیت فرنچائز کیلئے خوش آئند ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی ینگ گیند باز کو ڈیتھ اوورز سپیشلسٹ کہا جاتا ہے۔