دنیا میں مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا رجحان، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

May 18, 2023 | 14:54:PM

(طیب سیف) وفاقی حکومت نے مصنوعی ذہانت میں 10 لاکھ افراد کو تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت نے 10 لاکھ افراد کو مصنوعی ذہانت میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی بار وزارت آئی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔

حکومتی پالیسی دستاویز کے مطابق مصنوعی ذہانت اور اس سے منسلک ٹیکنالوجیز کیلئے الگ فنڈ قائم کیا جائے گا، آئی ٹی ٹیلی کام  سیکٹر مصنوعی ذہانت کیلئے ہر سال 30 فیصد فنڈ فراہم کرے گا، مصنوعی ذہانت کو پرائمری، سیکنڈری اور اعلی تعلیم کا حصہ بنایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیان پر مریم اورنگزیب کاشدید ردعمل

حکومت کی جانب سے بنائی گئی پالیسی کے مطابق سرکاری ملازمین، ٹیکنوکریٹس اور متعلقہ عملہ میں اے آئی سے متعلق آگاہی کیلئے مہم شروع کی جائیگی، منصوعی ذہانت میں تحقیق کرنیوالے طلبہ کو فنڈنگ سپورٹ، اشاعتی فیس اور سفری گرانٹس دی جائیں گی، مصنوعی ذہانت کے 1 ہزار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ منصوبوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا  ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں مصنوعی ذہانت سینٹرز بنائے جائیں گے اور زراعت، صنعت، مالیاتی سیکٹر سمیت تمام شعبوں میں مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں