زمان پارک میں مبینہ 30سے زائد دہشتگردوں کے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے رابطے، شواہد سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور زمان پارک میں پناہ لینے والے مبینہ 30سے زائد دہشت گردوں کے تحریک انصاف کے رہنماوں سے رابطے کے شواہد سامنے آگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مبینہ دہشت گرد 8 مئی کو زمان پارک میں تھے اور6سنئیر رہنماوں کےساتھ رابطے میں تھے،9مئی کومبینہ دہشت گردوں کی لوکیشنز جناح ہاؤس کی ہیں اور اسکے دوبارہ زمان پارک میں فون کی لوکیشنز آرہی ہیں،فون پر رابطے میں یاسمین راشد،میاں محمودالرشید،میاں اسلم اقبال،اعجاز چودھری،حماد اظہر شامل ہیں،رہنماوں سے مبینہ دہشت گردوں کی 6 سے10بار فون کالز کیں،ملزموں کو ٹریس کرنے کے دوران اہم کالز کا ریکارڈ سامنے آنے پر تمام ڈیٹا چیک کیا۔
لاہور پولیس نے دہشت گردوں کی زمان پارک میں موجودگی کے حوالے سےآئی جی پنجاب اور حکومت کو آگا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: طیارہ گر کر تباہ