عمران خان کے تازہ الزامات سفید جھوٹ ہیں، صوبائی وزیر عامر میر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے آج اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عمران خان کے تازہ الزامات سفید جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے 25 شہریوں کے شہید اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کا الزام سفید نہیں بلکہ کالا جھوٹ ہے کیونکہ پنجاب پولیس کو 9 مئی کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب حکومت کی ڈیڈلائن ختم،زمان پارک جانیوالےتمام راستے بند،پولیس الرٹ
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فائرنگ سے کسی کے زخمی یا مارے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عمران خان ایسے بے ہودہ اور جھوٹے الزامات لگانے سے گریز کریں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے جھوٹے الزامات پر عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔