زمان پارک آپریشن، وزیراعلیٰ نے اجلاس طلب کرلیا

May 18, 2023 | 16:20:PM
زمان پارک آپریشن، وزیراعلیٰ نے اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) زمان پارک میں مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی کے حوالے سے دی گئی پنجاب حکومت کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے جس کے بعد آئندہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب حکومت کی ڈیڈلائن ختم،زمان پارک جانیوالےتمام راستے بند،پولیس الرٹ

پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے جس کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رکھا گیا ہے اور زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کررہے ہیں۔

زمان پارک جانے والے راستے مکمل بند ہیں اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے چاروں اطراف موجود ہے۔