روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ، 26 ہزار سے زائد عازمین اسلام آباد ائیر پورٹ سے حجاز مقدس جائیں گے: وزیر مذہنی امور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) وزیر مذہبی امور طلحٰہ محمود نےکہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں ہمارے 26 ہزار سے زائد عازمین اسلام آباد ائیر پورٹ سے حجاز مقدس جائیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے سعودی عرب کے سفیر کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے، اس منصوبے کے حوالے سے سعودی حکومت کا شکر گزار ہوں، ہمارے 26 ہزار سے زائد عازمین اسلام آباد ائیر پورٹ سے حجاز مقدس جائیں گے، سعودی عرب میں انہیں صرف سامان اٹھانا ہے اور اپنی رہائش گاہ جانا ہوگا، امیگریشن کے سارے مرحلے اسلام آباد ہی میں طے ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملے میں موجود خواتین کی فہرست تیار ،جلد گرفتاریوں کا امکان
انہوں نے مزید کہا کہ کل سعودی عرب اور پاکستان کے درمیاں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے حوالے سے باقاعدہ معاہدہ ہوا، پاکستان میں دس سے زائد شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوتی ہیں، لاہور ،کراچی اور پشاور سے بھی اگلے برس روڈ ٹو مکہ منصوبہ شروع کریں گے، سب کی امیگریشن نہیں بلکہ صرف 26 ہزار عازمین اسلام آباد سے سعودی عرب روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت جائیں گے، ملک کے دیگر شہروں سے جانے والے عازمین کی امیگریشن سعودی عرب میں ہوگی، ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ عازمین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کو مفت حج نہیں کرنے دیں گے، ہم سے تعاون کریں، جس کے پاس وسائل نہیں اس پر حج فرض نہیں ہے، معاونین ،عازمین حج سے وصول ہونے والی رقم سے سعودی عرب جاتے ہیں، گزشتہ برس پاکستانیوں کا حج پانچ ہزار ڈالر میں ہوا تھا جب کہ رواں برس حج 4ہزار ڈالر سے بھی کم میں ہورہاہے، ڈالر مہنگا ہونے کے سبب باہر حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔