پارٹی چھوڑ نے والے وہ ہیں جنہیں عمران خان ٹکٹس نہ دیکر پہلے ہی فارغ کرچکے ، فرخ حبیب

May 18, 2023 | 17:39:PM

(24نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے جنوبی پنجاب اور سابق اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی پنجاب والے جو آج پارٹی چھوڑ رہے ہیں، انکو عمران خان پنجاب انتخابات میں پارٹی ٹکٹس نہ دے کر پہلے ہی فارغ کرچکے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فرخ حبیب کاکہناتھا کہ لہٰذاان کی کوئی حیثیت نہیں ہے، یہ وہ لوگ ہے جنہوں نے پیسوں کیلئے اپنا ضمیر بیچ دیا تھا،بطور سزا عمران خان نے انکو ٹکٹ نہیں دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ان میں سے ظہیر علیزئی ضمیر بیچنے والوں میں شامل نہیں ہے، لیکن وہ سیاست کنارہ کشی کرچکے اور ان کے بھتیجے کو پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز لائرز فورم کی تمام صوبائی تنظیمیں توڑ دی گئیں

مزیدخبریں