عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت کل ہو گی ،جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس نے عمران خان کی نااہلی کے متعلق ترمیمی جواب تیار کرلیا، ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے ترمیمی جواب تیار کیا، ترمیمی جواب میں سابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس کی رائے سے اختلاف کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز لائرز فورم کی تمام صوبائی تنظیمیں توڑ دی گئیں
ذرائع کاکہناہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے عمران خان کے حق میں جواب عدالت جمع کروایا تھا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے جواب میں الیکشن کمیشن کے عمران خان کی نااہلی کے اقدام کی تائید کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل اورایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ کی ملاقات ہوئی ہے،عمران خان کی نااہلی سمیت لاہور ہائیکورٹ میں دیگر زیر سماعت کیسز بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی چھوڑ نے والے وہ ہیں جنہیں عمران خان ٹکٹس نہ دیکر پہلے ہی فارغ کرچکے ، فرخ حبیب