باجوڑ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلے، دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

May 18, 2023 | 18:16:PM

(24 نیوز) باجوڑ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ جوان شہید ہوگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں جوانوں نے مؤثرجوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان شہید ہوگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

مزیدخبریں