(24نیوز) پی ٹی آئی سے مختلف شہروں سے رہنما لاتعلقی کا اعلان کرنے لگے ۔ پی ٹی آئی نےجانے والے رہنماؤں کو پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنا وجہ قرار دے دیا ۔
پی ٹی آئی کے مطابق ظہیر الدین علیزئی کی جگہ معین قریشی ،اشرف رند کی جگہ خالدہ محسن کو قیصر مگسی کی جگہ کرنل شعیب امیر اعوان کو ٹکٹ ملا ہے۔ نیاز گشکوری سے ٹکٹ واپس لے کر نادیہ فاروق کھر کو دی گئی۔
عبدالحئی دستی کی جگہ پہلے اجمل چانڈیہ کو دیا گیا تھا بعد ازاں وہ ٹکٹ جام یونس ایڈوکیٹ کو دے دیا گیا۔ عون حمید ڈوگر کی جگہ جمشید دستی کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ علمدار قریشی کی جگہ پہلے اقبال پتافی کو ٹکٹ دیا گیا بعد ازاں عمران دھنوتر کو ٹکٹ مل گیا۔ملک جہانزیب وارن کی جگہ ملک احمد یار وارن کو ٹکٹ ملا ہے جبکہ سجاد چھینہ اور ملک مجتبی میتلا کو نا 2018 میں ٹکٹ ملا تھا اور ناہی اب 2023 میں ٹکٹ ملا ہے۔